QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم دہشتگردی کیخلاف کل لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کریگی

27 Jun 2013 19:15

اسلام ٹائمز: لاہور میں کل جامع مسجد شباب چوک سمن آباد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جس کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کل بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ صوبائی آفس میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام آئمہ جمعہ سانحہ پشاور، سانحہ کوئٹہ، سانحہ گلگت اور کراچی میں جاری منظم شیعہ نسل کُشی کے خلاف خطبہ دیں گے اور عوام کو حکمرانوں کے متعصبانہ رویے سے آگاہ کریں گے، اسی سلسلے میں مراسلے بھی جاری کر دیئے گئے۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ حسنین عارف، سید اسد عباس نقوی، رائے ناصر علی اور رانا ماجد علی شریک ہوئے۔ لاہور میں کل جامع مسجد شباب چوک سمن آباد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جس کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 277345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277345/ایم-ڈبلیو-دہشتگردی-کیخلاف-کل-لاہور-سمیت-ملک-بھر-میں-احتجاج-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org