QR CodeQR Code

سانحہ ننگا پربت گلگت بلتستان کیلئے نائن الیون کے حملوں سے کم نہیں، ٹور آپریٹرز

29 Jun 2013 13:31

اسلام ٹائمز: رحمت علی سینئر ٹور آپریٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ دیامر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے مگر غیر ملکی سیاحوں کے قتل نے یہاں کی سیاحت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، سانحہ دیامر پاکستان کی سیاحت کا نائن الیون ہے اور اس سانحے نے گلگت بلتستان کے معیشت برباد کرکے رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر ٹور آپریٹر رحمت علی نے ملکی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ رحمت علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے اور ایسے میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل نے یہاں کی سیاحت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ رحمت علی نے مزید کہا کہ اب حکومت کو بہت زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ اس حوالے سے اگر توجہ دی جائے تو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کی معشیت مستحکم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ دیامر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔


خبر کا کوڈ: 277595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277595/سانحہ-ننگا-پربت-گلگت-بلتستان-کیلئے-نائن-الیون-کے-حملوں-سے-کم-نہیں-ٹور-آپریٹرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org