0
Saturday 29 Jun 2013 13:31

سانحہ ننگا پربت گلگت بلتستان کیلئے نائن الیون کے حملوں سے کم نہیں، ٹور آپریٹرز

سانحہ ننگا پربت گلگت بلتستان کیلئے نائن الیون کے حملوں سے کم نہیں، ٹور آپریٹرز
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے مگر غیر ملکی سیاحوں کے قتل نے یہاں کی سیاحت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، سانحہ دیامر پاکستان کی سیاحت کا نائن الیون ہے اور اس سانحے نے گلگت بلتستان کے معیشت برباد کرکے رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر ٹور آپریٹر رحمت علی نے ملکی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ رحمت علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے اور ایسے میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل نے یہاں کی سیاحت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ رحمت علی نے مزید کہا کہ اب حکومت کو بہت زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ اس حوالے سے اگر توجہ دی جائے تو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کی معشیت مستحکم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ دیامر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
خبر کا کوڈ : 277595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش