QR CodeQR Code

آج طالبان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی

28 Jun 2013 18:53

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حکمرانوں کو ملکی سلامتی عزیز ہے تو ان ناسور طالبان کے خلاف فوجی اپریشن کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سیداقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج طالبان سے مذاکرات کی باتیں ہورہی ہیں یہ وہی طالبان ہیں کہ جنہوں نے ملالہ یوسفزئی پر حملہ کیا، سکولوں پر حملے کر کے تباہ کر دیے، قائداعظم بانی پاکستان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا، مہمان سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا، چند روز قبل سیاحوں پر حملہ کیا، مساجد پر حملہ کیا، مندروں پر حملے کیے، عیسائیوں کے چرچوں پر حملے کیے، مقدس اولیاء کے مزارات پر حملے کیے، سخی سرور پر حملہ ہوا، لاہور میں داتا دربار پر حملہ کیا، عبداللہ شاہ غازی پہ حملہ کیا۔ مساجد کو نشانہ بنایا، امام بارگاہوں پر حملے کیے حتی کی یونیورسٹیوں پر بھی حملے کیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سانھہ پشاور کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج طالبان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ اگر پاکستانی حکمرانوں کو ملکی سلامتی عزیز ہے تو ان ناسور طالبان کے خلاف فوجی اپریشن کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ طالبان امریکہ کی پیداوار ہیں اور ملک میں دہشت گردی پھیلا کر امریکہ کوپاکستان میں لانا چاہتے ہیں۔ اگر ان کا قلع قمع نہ کیا گیا تو مادروطن کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 277608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277608/آج-طالبان-کی-وجہ-سے-پاکستان-دنیا-بھر-میں-جگ-ہنسائی-ہو-رہی-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org