QR CodeQR Code

قائدین ملت ہمارے خاندان کو بے بنیاد مقدمات کی دلدل سے نکالنے میں مدد کریں، ہمشیرہ قیصر عباس

11 Jul 2013 18:37

اسلام ٹائمز: قیصر عباس کی خواہر نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔؟ میرے بھائی بے گناہ ہیں، ہمیں انصاف ملنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائے موت پانے والے قیصر عباس کی ہمشیرہ نے کہا ہے کہ قائدین ملت ہمارے خاندان کو بے بنیاد مقدمات کی دلدل سے نکالنے میں مدد کریں، انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔؟ میرے بھائی بے گناہ ہیں، ہمیں انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میرے بھائی اختر عباس کو فضل حق قتل کیس میں ملوث کیا گیا۔ پھر میرے اسی بھائی کیخلاف 11 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ جو ہمارے اوپر بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس قتل کیس میں میرے بھائی کو سزائے موت سنائی گئی ہے، اس میں صرف ایک شخص کا قتل ہوا، جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ جب ایک شخص قتل ہوا ہے تو سزائے موت 2 افراد کو کیسے دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب اسنوکر کلب واقعہ کا مقدمہ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلتا رہا تو کسی بھی موقع پر قیصر عباس کا نام سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملت کے قائدین سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے خاندان کی قانونی معاملات میں امداد کی جائے اور ہمارے خاندان کو مقدمات کی اس دلدل سے نکالا جائے۔


خبر کا کوڈ: 281529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/281529/قائدین-ملت-ہمارے-خاندان-کو-بے-بنیاد-مقدمات-کی-دلدل-سے-نکالنے-میں-مدد-کریں-ہمشیرہ-قیصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org