QR CodeQR Code

طالبان کے حمایتی نواز شریف، عمران خان کے علاوہ پوری دنیا نے ملالہ کی تعریف کی ہے، راجہ عامر خان

13 Jul 2013 22:12

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما نے کہا کہ یہ دونوں دہشت گردوں کے ساتھی ہیں اور اسی وجہ سے عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی غرض سے انگلینڈ چلے گئے۔ اور وزیراعظم نے یہ کانفرنس منسوخ کر دی۔


اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے کہ اقوام متحدہ میں ملالہ ڈے پر ملالہ یوسف زئی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی چادر اوڑھ کر تقریر کی جو پوری دنیا کے چینلز نے براہ راست نشر کی، جس میں ملالہ نے محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمر خان نے کہا کہ ملالہ ڈے پر دنیا بھر کے لوگوں اور حکمرانوں نے ملالہ یوسف زئی کی جرائتمندانہ تقریر کی تعریف کی صرف پاکستان میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور نہ ہی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ملالہ کی تعریف میں دو لفظ بھی کہے۔ کیونکہ دونوں ہی ملالہ پر حملہ کرنے والے طالبان کے ہمدرد ہیں لیکن پوری دنیا ملالہ کے مقصد کی تعریف کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف یہ دونوں حکمران میاں نواز شریف اور عمران خان ہیں، جو پوری دنیا کی مخالف سمت میں چل رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما نے کہا کہ یہ دونوں دہشت گردوں کے ساتھی ہیں اور اسی وجہ سے عمران خان دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے لئے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس جو میاں نواز شریف نے 12 جولائی کو طلب کی تھی، اس میں شرکت نہ کرنے کی غرض سے انگلینڈ چلے گئے۔ اور وزیراعظم نے بھی بغیر کسی وجوہات کے یہ کانفرنس منسوخ کر دی۔


خبر کا کوڈ: 282769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/282769/طالبان-کے-حمایتی-نواز-شریف-عمران-خان-علاوہ-پوری-دنیا-نے-ملالہ-کی-تعریف-ہے-راجہ-عامر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org