QR CodeQR Code

پاکستان شام کی جنگ کا فریق بن چکا ہے

حضرت زینب (س) کے روضہ کی حفاظت کیلئے لوگوں کو شام بھیجنے کا حکم دینے پر سوچ رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی

17 Jul 2013 13:39

اسلام ٹائمز: ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات منظر عام پر آگئی ہے کہ قاتلوں کے گروہ پاکستان سے شام بھیجے جا رہے ہیں اور اس کیخلاف نہ کوئی مذمت کی جا رہی ہے اور نہ کوئی نہ وضاحت جاری کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان شام کی جنگ کا فریق بن چکا ہے، بی بی زینب (س) کے روضہ کی حفاظت کیلئے لوگوں کو شام بھیجنے کا حکم دینے پر سوچ رہے ہیں۔ جعفریہ پریس کے مطابق علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات منظر عام پر آگئی ہے کہ قاتلوں کے گروہ پاکستان سے شام بھیجے جا رہے ہیں اور اس کے خلاف نہ کوئی مذمت کی جا رہی ہے اور نہ کوئی نہ وضاحت جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب شام کی جنگ بین الاقوامی شکل اختیار کر رہی ہے اور پاکستان اس کا فریق بن چکا ہے جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سوچ رہے ہیں کہ عقیلہ بنی ہاشم، ام المصائب جناب سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے روضہ مبارک کی حفاظت اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کو پاکستان سے شام جانے کا حکم دیں۔


خبر کا کوڈ: 284010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/284010/حضرت-زینب-س-کے-روضہ-کی-حفاظت-کیلئے-لوگوں-کو-شام-بھیجنے-کا-حکم-دینے-پر-سوچ-رہے-ہیں-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org