5
0
Wednesday 17 Jul 2013 13:39
پاکستان شام کی جنگ کا فریق بن چکا ہے

حضرت زینب (س) کے روضہ کی حفاظت کیلئے لوگوں کو شام بھیجنے کا حکم دینے پر سوچ رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی

حضرت زینب (س) کے روضہ کی حفاظت کیلئے لوگوں کو شام بھیجنے کا حکم دینے پر سوچ رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان شام کی جنگ کا فریق بن چکا ہے، بی بی زینب (س) کے روضہ کی حفاظت کیلئے لوگوں کو شام بھیجنے کا حکم دینے پر سوچ رہے ہیں۔ جعفریہ پریس کے مطابق علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات منظر عام پر آگئی ہے کہ قاتلوں کے گروہ پاکستان سے شام بھیجے جا رہے ہیں اور اس کے خلاف نہ کوئی مذمت کی جا رہی ہے اور نہ کوئی نہ وضاحت جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب شام کی جنگ بین الاقوامی شکل اختیار کر رہی ہے اور پاکستان اس کا فریق بن چکا ہے جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سوچ رہے ہیں کہ عقیلہ بنی ہاشم، ام المصائب جناب سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے روضہ مبارک کی حفاظت اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کو پاکستان سے شام جانے کا حکم دیں۔
خبر کا کوڈ : 284010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

قائد ملت جعفریہ نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان فریق بن چکا بلکہ انہوں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان فریق بن چکا ہے تو ہم بھی سوچ رہے ہیں برائے مہربانی بیان کی درستگی کی جاۓ۔
آغا صاحب کا مداح ہوں اور رہوں گا لیکن جائز تنقید بھی کرنا میرا حق ہے، میں مبشر لقمان کے پروگرام میں آغا صاحب کے زریں خیالات بغور سن چکا ہوں، اج کا یہ بیان جب اس پروگرام میں دینے کا تھا اس کیلئے آپ نے اسلام ٹائمز کو چنا، وہاں آپ نے بی بی زینب سلام اللہ کے روزے پر شدت پسندوں کے حملوں کو شام کا اندرونی معاملہ قرار دیا اور فرمایا کہ ہم بیرونی ممالک کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے، اس پر مبشر لقمان نے کہا پھر آپ لوگوں کو فلسطین کے لیئے کیوں پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں، لیکن ہائے افسوس اس وقت آپ رہبر شیعیان پاکستان اور نمائندہ ولی فقیہ ہونے کے ناطے کہہ دینا چاہیے تھا کہ ہم سیدہ سلام اللہ علیھا کی روزے کی بے حرمتی کو برداشت نہیں کریں گے اور اس کا دفاع ہم پر عین اسی طرح واجب ہے جس طرح قدس کا دفاع واجب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو اس رائے یا تبصرہ پر کسی قسم کے رابطے کیلئے میرا ای میل ایڈریس حاضر ہے۔ والسلام
آپ کا مخلص
محمد اسداللہ
ماتلی سندھ
Kuwait
Mohtaram Quaid sahb ap sb kb tak sochty rahen ge plz jo kuch krna hai jald se jald kren keo k hazrat zainab.sa. or dosry maqamaat e muqaddasa ki hifazat k lie ye sb qoum bilkul ready hen ap bs hukam jari kren.
Quaid tera aik ishara ... hazir hazir lahooo hamara
Finland
jeo sayedZADA ham tyar hain ya zainab sa
ہماری پیشکش