QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، بم دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق

19 Jul 2013 19:04

اسلام ٹائمز: خیبر ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فرنٹئر کارپس کے کم از کم 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف سی حکام نے جمعہ کو باڑہ تحصیل میں پیش آنے والے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پیٹرولنگ پارٹی باڑہ کے آخا خیل علاقے میں سڑک کو کلیئر کر رہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبلو نہیں کی تاہم ماضی میں اس علاقے میں شدت پسند سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے آئے ہیں۔ خیبر افغان سرحد کے قریب پاکستان کا نیم خود مختار قبائلی علاقہ ہے۔ یہاں سرحد کی دونوں جانب حملہ کرنے والے طالبان اور القاعدہ جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 284792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/284792/خیبر-ایجنسی-بم-دھماکے-میں-2-ایف-سی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org