0
Friday 19 Jul 2013 19:04

خیبر ایجنسی، بم دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق

خیبر ایجنسی، بم دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایف سی حکام نے جمعہ کو باڑہ تحصیل میں پیش آنے والے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پیٹرولنگ پارٹی باڑہ کے آخا خیل علاقے میں سڑک کو کلیئر کر رہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبلو نہیں کی تاہم ماضی میں اس علاقے میں شدت پسند سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے آئے ہیں۔ خیبر افغان سرحد کے قریب پاکستان کا نیم خود مختار قبائلی علاقہ ہے۔ یہاں سرحد کی دونوں جانب حملہ کرنے والے طالبان اور القاعدہ جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 284792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش