QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدیل نہ کرنیکا فیصلہ

22 Jul 2013 22:30

اسلام ٹائمز: کمیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست میں اختیار کئے جانے والے جواز کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے صدارتی انتخاب 6 اگست کو ہی کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخاب 6 اگست کو ہی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست میں اختیار کئے جانے والے جواز کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے صدارتی انتخاب 6 اگست کو ہی کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اصولی فیصلے سے حکومت کو جلد خط تحریر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ 6 اگست کو اراکین پارلیمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر ہوں گے لہذا انتخاب کی تاریخ تبدیل کی جائے لیکن الیکشن کمیشن نے حکومتی درخواست قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 285828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/285828/الیکشن-کمیشن-کا-صدارتی-انتخاب-شیڈول-تبدیل-نہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org