0
Monday 22 Jul 2013 22:30

الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدیل نہ کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدیل نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخاب 6 اگست کو ہی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست میں اختیار کئے جانے والے جواز کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے صدارتی انتخاب 6 اگست کو ہی کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اصولی فیصلے سے حکومت کو جلد خط تحریر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ 6 اگست کو اراکین پارلیمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر ہوں گے لہذا انتخاب کی تاریخ تبدیل کی جائے لیکن الیکشن کمیشن نے حکومتی درخواست قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 285828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش