QR CodeQR Code

ایران ریڈار پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرے گا

18 Jun 2010 23:40

اسلام ٹائمز:یہ ڈرونز اتنے چھوٹی ساخت کے ہونگے کہ ریڈار انہیں ٹریس نہیں کر پائیں گے،جبکہ انہیں سمندر میں موجود آبدوزوں سے بھی استعمال اور کنٹرول کیا جاسکے گا


تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران ریڈار پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق ایران کا یورینیم افزودگی کا منصوبہ اور جوہری توانائی کے حصول کی کوششیں اقوام ِ متحدہ اور دیگر مغربی ممالک کو خوف و ڈر میں مبتلا کیے ہوئے ہے،جس کہ باعث اس پر بے پناہ اقتصادی و تجارتی پابندیاں بھی عائد کر دی گئیں ہیں۔اس کے باوجود ایران نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے ریڈار سسٹم پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرنے کا علان کر دیا ہے۔
دفاعی دوڑ میں خود کفیل بننے کے منصوبے پر عمل پیرا ایرانی دفاعی ماہرین اب ایسے ڈرونز تیار کرنے کی جانب توجہ دے رہے ہیں جو مستقبل میں دشمن ممالک پر حملے کے لیے استعمال میں لائے جا سکیں اور دشمنوں کے ریڈار سسٹم پر بھی دکھائی نہ دیں۔یہ ڈرونز اتنے چھوٹی ساخت کے ہونگے کہ ریڈار انہیں ٹریس نہیں کر پائیں گے جبکہ انہیں سمندر میں موجود آبدوزوں سے بھی استعمال اور کنٹرول کیا جاسکے گا۔


خبر کا کوڈ: 28632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28632/ایران-ریڈار-پر-نظر-نہ-آنے-والے-چھوٹے-ڈرون-طیارے-تیار-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org