0
Friday 18 Jun 2010 23:40

ایران ریڈار پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرے گا

ایران ریڈار پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرے گا
تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران ریڈار پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق ایران کا یورینیم افزودگی کا منصوبہ اور جوہری توانائی کے حصول کی کوششیں اقوام ِ متحدہ اور دیگر مغربی ممالک کو خوف و ڈر میں مبتلا کیے ہوئے ہے،جس کہ باعث اس پر بے پناہ اقتصادی و تجارتی پابندیاں بھی عائد کر دی گئیں ہیں۔اس کے باوجود ایران نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے ریڈار سسٹم پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرنے کا علان کر دیا ہے۔
دفاعی دوڑ میں خود کفیل بننے کے منصوبے پر عمل پیرا ایرانی دفاعی ماہرین اب ایسے ڈرونز تیار کرنے کی جانب توجہ دے رہے ہیں جو مستقبل میں دشمن ممالک پر حملے کے لیے استعمال میں لائے جا سکیں اور دشمنوں کے ریڈار سسٹم پر بھی دکھائی نہ دیں۔یہ ڈرونز اتنے چھوٹی ساخت کے ہونگے کہ ریڈار انہیں ٹریس نہیں کر پائیں گے جبکہ انہیں سمندر میں موجود آبدوزوں سے بھی استعمال اور کنٹرول کیا جاسکے گا۔

خبر کا کوڈ : 28632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش