QR CodeQR Code

اسفندیار ولی خان کیجانب سے سانحہ پارا چنار کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار

27 Jul 2013 06:54

اسلام ٹائمز: سانحہ پارا چنار کی مذمت کرتے ہوئے سربراہ اے این پی نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والے کسی طور انسان کہلوانے کے لائق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پارا چنار کے مرکزی بازار میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والے کسی طور انسان کہلوانے کے لائق نہیں۔ ایسے دھماکے کسی طور دین اور انسانیت کی خدمت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ماہ رمضان کے تقدس کا خیال تک نہیں رکھ رہے ہیں۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ وہ شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں اور پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 287205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/287205/اسفندیار-ولی-خان-کیجانب-سے-سانحہ-پارا-چنار-کی-شدید-مذمت-اور-افسوس-کا-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org