QR CodeQR Code

درہ آدم خیل میں جھڑپ، 8 شدت پسند اور 2 اہلکار ہلاک

31 Jul 2013 12:53

اسلام ٹائمز: درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں8 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق منگل کی رات خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل کے بارڈر پر واقع پتاﺅ میلہ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 60 سے زائد دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس موقع پر فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ حملے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 288433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288433/درہ-ا-دم-خیل-میں-جھڑپ-8-شدت-پسند-اور-2-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org