0
Wednesday 31 Jul 2013 12:53

درہ آدم خیل میں جھڑپ، 8 شدت پسند اور 2 اہلکار ہلاک

درہ آدم خیل میں جھڑپ، 8 شدت پسند اور 2 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق منگل کی رات خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل کے بارڈر پر واقع پتاﺅ میلہ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 60 سے زائد دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس موقع پر فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ حملے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 288433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش