QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کالعدم لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی کرے

شیخ منظور حسین اور انکے بیٹے کا بیہمانہ قتل قابل تشویش ہے، علامہ شیخ مرزا علی

3 Aug 2013 21:54

اسلام ٹائمز: ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل گلگت نے ایس یو سی بہالپور ڈویژن کے صدر شیخ منظور حسین اور انکے جوان سال فرزند کی شہادت پر شدید غم وغصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے رحیم یار خان میں کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس یو سی بہالپور ڈویژن کے صدر شیخ منظور حسین اور انکے جوان سال فرزند کی المناک شہادت پر شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پنچاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکمران جماعت بالخصوص صوبہ پنچاب کی حکومت کو فرقہ پرست دہشت گردوں یا عوام میں سے کسی ایک طبقے کا ساتھ دینا ہوگا اور اگر حکومت واقعی  فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو کالعدم تکفیری دہشت گردوں بالخصوص سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے منسلک دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کیخلاف سنجیدگی کیساتھ کارروائی کرنا ہوگی، بصورت دیگر ملت جعفریہ اپنے قائدین کے حکم پر اپنی دفاعی پالیسی اپنانے پر مجبور ہوجائیگی۔


خبر کا کوڈ: 289489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/289489/شیخ-منظور-حسین-اور-انکے-بیٹے-کا-بیہمانہ-قتل-قابل-تشویش-ہے-علامہ-مرزا-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org