0
Saturday 3 Aug 2013 21:54
پنجاب حکومت کالعدم لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی کرے

شیخ منظور حسین اور انکے بیٹے کا بیہمانہ قتل قابل تشویش ہے، علامہ شیخ مرزا علی

شیخ منظور حسین اور انکے بیٹے کا بیہمانہ قتل قابل تشویش ہے، علامہ شیخ مرزا علی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے رحیم یار خان میں کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس یو سی بہالپور ڈویژن کے صدر شیخ منظور حسین اور انکے جوان سال فرزند کی المناک شہادت پر شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پنچاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکمران جماعت بالخصوص صوبہ پنچاب کی حکومت کو فرقہ پرست دہشت گردوں یا عوام میں سے کسی ایک طبقے کا ساتھ دینا ہوگا اور اگر حکومت واقعی  فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو کالعدم تکفیری دہشت گردوں بالخصوص سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے منسلک دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کیخلاف سنجیدگی کیساتھ کارروائی کرنا ہوگی، بصورت دیگر ملت جعفریہ اپنے قائدین کے حکم پر اپنی دفاعی پالیسی اپنانے پر مجبور ہوجائیگی۔
خبر کا کوڈ : 289489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش