QR CodeQR Code

افغان شہر جلال آباد میں خودکش دھماکہ پر پاکستان کی مذمت

4 Aug 2013 06:07

اسلام ٹائمز: اسلام آباد سے جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے ملکر نمٹنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں افغان شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قونصلیٹ جنرل بھی اسی علاقے میں ہے، جو مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ پاکستانی قونصلیٹ سے مکمل رابطہ میں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے، جس سے ملکر نمٹنا چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 289534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/289534/افغان-شہر-جلال-آباد-میں-خودکش-دھماکہ-پر-پاکستان-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org