QR CodeQR Code

فوجی افسران کا قتل، دیامر امن جرگہ اور ملک مسکین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، دیدار علی

6 Aug 2013 16:47

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان کا اپنے ایک مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ نام نہاد دیامر امن جرگہ چلاس کے تازہ سانحے کا ذمہ دار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے راہنما اور صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان دیدار علی نے سانحہ چلاس پر اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر سکیورٹی ادارے پارلیمانی امن کمیٹی کی سفارش پر نام نہاد دیامر امن جرگہ سے مزاکرات کی بجائے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کرتے تو اس طرح کے یہ سانحات بار بار رونما نہ ہوتے۔ صوبائی وزیر نے نام نہاد دیامر امن جرگہ اور ملک مسکین کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر دیامر میں جلد فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان میں طالبانائیزیشن کی وبا بری طرح سرائیت کرکے سب کو لپیٹ میں لے لیگی۔


خبر کا کوڈ: 290283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290283/فوجی-افسران-کا-قتل-دیامر-امن-جرگہ-اور-ملک-مسکین-کو-بھی-شامل-تفتیش-کیا-جائے-دیدار-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org