0
Tuesday 6 Aug 2013 16:47

فوجی افسران کا قتل، دیامر امن جرگہ اور ملک مسکین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، دیدار علی

فوجی افسران کا قتل، دیامر امن جرگہ اور ملک مسکین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، دیدار علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے راہنما اور صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان دیدار علی نے سانحہ چلاس پر اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر سکیورٹی ادارے پارلیمانی امن کمیٹی کی سفارش پر نام نہاد دیامر امن جرگہ سے مزاکرات کی بجائے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کرتے تو اس طرح کے یہ سانحات بار بار رونما نہ ہوتے۔ صوبائی وزیر نے نام نہاد دیامر امن جرگہ اور ملک مسکین کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر دیامر میں جلد فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان میں طالبانائیزیشن کی وبا بری طرح سرائیت کرکے سب کو لپیٹ میں لے لیگی۔
خبر کا کوڈ : 290283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش