QR CodeQR Code

کراچی، لیاری میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 11 بچے جاں بحق، 24 سے زائد افراد زخمی

7 Aug 2013 04:07

اسلام ٹائمز: رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کے مطابق دھماکے میں 11 بچے جاں بحق جبکہ کئی 24 سے زخمی افراد ہوئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل فٹبال میچ ختم ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لیاری میں خوفناک دھماکے میں 11 بچے جاں بحق اور 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب خوفناک دھماکے میں 11 بچے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کے مطابق دھماکے میں 11 بچے جاں بحق جبکہ کئی 24 سے زخمی افراد ہوئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل فٹبال میچ ختم ہوا تھا۔ ثانیہ ناز کے مطابق صوبائی وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری محفوظ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔


خبر کا کوڈ: 290430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290430/کراچی-لیاری-میں-موٹر-سائیکل-نصب-بم-پھٹنے-سے-11-بچے-جاں-بحق-24-زائد-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org