0
Wednesday 7 Aug 2013 04:07

کراچی، لیاری میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 11 بچے جاں بحق، 24 سے زائد افراد زخمی

کراچی، لیاری میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 11 بچے جاں بحق، 24 سے زائد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لیاری میں خوفناک دھماکے میں 11 بچے جاں بحق اور 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب خوفناک دھماکے میں 11 بچے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کے مطابق دھماکے میں 11 بچے جاں بحق جبکہ کئی 24 سے زخمی افراد ہوئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل فٹبال میچ ختم ہوا تھا۔ ثانیہ ناز کے مطابق صوبائی وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری محفوظ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

خبر کا کوڈ : 290430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش