QR CodeQR Code

بلوچستان میں عیدالفطراور یوم آزادی کی تقریبات پر حملوں کا خدشہ، حساس اداروں کی رپورٹ

8 Aug 2013 16:46

اسلام ٹائمز: سکیورٹی فورسزکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا دہشتگرد عید کی چھٹیوں کے دنوں میں اور چودہ اگست کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے بڑی کارروائیاں کرنے کی اطلاعات ہیں۔چودہ اگست کی تقریبات پر حملے کا خدشہ ہے، سکیورٹی اداروں نے رپورٹ حکومت کو بھیج دی۔ سکیورٹی فورسزکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا دہشتگرد عید کی چھٹیوں کے دنوں میں اور چودہ اگست کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گے۔ رپورٹ میں حکومت سے بولان، خاران، پنجگور اور تربت کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے مزید انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد تین سے چار خود کش حملے کر سکتے ہیں اور ان حملوں میں سکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، حساس اداروں نے سیکیورٹی رپورٹ حکومت کو بھیج دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 290919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290919/بلوچستان-میں-عیدالفطراور-یوم-آزادی-کی-تقریبات-پر-حملوں-کا-خدشہ-حساس-اداروں-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org