0
Thursday 8 Aug 2013 16:46

بلوچستان میں عیدالفطراور یوم آزادی کی تقریبات پر حملوں کا خدشہ، حساس اداروں کی رپورٹ

بلوچستان میں عیدالفطراور یوم آزادی کی تقریبات پر حملوں کا خدشہ، حساس اداروں کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے بڑی کارروائیاں کرنے کی اطلاعات ہیں۔چودہ اگست کی تقریبات پر حملے کا خدشہ ہے، سکیورٹی اداروں نے رپورٹ حکومت کو بھیج دی۔ سکیورٹی فورسزکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا دہشتگرد عید کی چھٹیوں کے دنوں میں اور چودہ اگست کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گے۔ رپورٹ میں حکومت سے بولان، خاران، پنجگور اور تربت کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے مزید انکشاف کیا ہے کہ دہشتگرد تین سے چار خود کش حملے کر سکتے ہیں اور ان حملوں میں سکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، حساس اداروں نے سیکیورٹی رپورٹ حکومت کو بھیج دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 290919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش