QR CodeQR Code

کراچی میں عیدالفطر کے روز دہشت گردی کی کوشش ناکام، ایک خودکش حملہ آور گرفتار

8 Aug 2013 20:41

اسلام ٹائمز: رینجرز کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نام رشید گل اور اس کی عمر 15 سالہ جبکہ اس کا تعلق وزیرستان سے ہے، ملزم کو عیدالفطر کے دن نماز عید کی ادائیگی کے دوران اہم شخصیات پر حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں رینجرز نے عیدالفطر کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز نے منگھوپیر کی کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نام رشید گل اور اس کی عمر 15 سالہ جبکہ اس کا تعلق وزیرستان سے ہے، ملزم کو عید الفطر کے دن نماز عید کی ادائیگی کے دوران اہم شخصیات پر حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ملزم کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر علی محمد نے بھیجا تھا، کراچی آنے سے قبل اس نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی 15 روزہ خصوصی تربیت بھی حاصل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 290975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/290975/کراچی-میں-عیدالفطر-کے-روز-دہشت-گردی-کی-کوشش-ناکام-ایک-خودکش-حملہ-آور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org