0
Thursday 8 Aug 2013 20:41

کراچی میں عیدالفطر کے روز دہشت گردی کی کوشش ناکام، ایک خودکش حملہ آور گرفتار

کراچی میں عیدالفطر کے روز دہشت گردی کی کوشش ناکام، ایک خودکش حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں رینجرز نے عیدالفطر کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز نے منگھوپیر کی کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نام رشید گل اور اس کی عمر 15 سالہ جبکہ اس کا تعلق وزیرستان سے ہے، ملزم کو عید الفطر کے دن نماز عید کی ادائیگی کے دوران اہم شخصیات پر حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ملزم کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر علی محمد نے بھیجا تھا، کراچی آنے سے قبل اس نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی 15 روزہ خصوصی تربیت بھی حاصل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 290975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش