QR CodeQR Code

صوابی، زائرین کی گاڑی برساتی نالہ میں گرنے سے بچی اور 7 خواتین جاں بحق

12 Aug 2013 00:44

اسلام ٹائمز: لواحقین کے مطابق متوفی زیارت کاکا صاحب نوشہرہ سے ولی کانہ گاوٴں جا رہے تھے کہ گاڑی غلاماں کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور برساتی نالے میں گر گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقے غلاماں میں زائرین کی گاڑی برساتی نالے میں گرنے سے ایک بچی سمیت 8 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے غلاماں کے مقام پر خواتین اور بچوں سے بھری گاڑی برساتی نالے میں گر گئی۔ جس میں سوار ایک بچی اور 7 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ لواحقین کے مطابق متوفی زیارت کاکا صاحب نوشہرہ سے ولی کانہ گاوٴں جا رہے تھے کہ گاڑی غلاماں کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور برساتی نالے میں گر گئی۔ حادثے میں ایک بچی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 291545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291545/صوابی-زائرین-کی-گاڑی-برساتی-نالہ-میں-گرنے-سے-بچی-اور-7-خواتین-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org