QR CodeQR Code

این ڈی ایم نے سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی

13 Aug 2013 00:29

اسلام ٹائمز: ایڈوائزی کے مطابق دو دن میں لاہور، پشاور، ملاکنڈ، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، ڈی آئی خان، نصیر آباد اور دیگر اضلاع میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کو نشیبی علاقے خالی کرانے کی وارننگ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کی ایڈوائزی کے مطابق دو دن میں لاہور، پشاور، ملاکنڈ، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، ڈی آئی خان، نصیر آباد اور دیگر اضلاع میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، تاکہ نشیبی علاقوں اور آبی گزرگاہوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جاسکیں۔


خبر کا کوڈ: 291831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/291831/این-ڈی-ایم-نے-سیلاب-کے-خطرے-کی-وارننگ-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org