QR CodeQR Code

پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

14 Aug 2013 01:27

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق فائرنگ مستی خان اور صلاح الدین گروپ کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر ہوئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود میں افضل آباد میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ مستی خان اور صلاح الدین گروپ کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر ہوئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقہ میں کشیدگی ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 292213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/292213/پشاور-میں-فریقین-کے-مابین-فائرنگ-سے-2-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org