0
Wednesday 14 Aug 2013 01:27

پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود میں افضل آباد میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ مستی خان اور صلاح الدین گروپ کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر ہوئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقہ میں کشیدگی ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 292213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش