QR CodeQR Code

سعودی عرب کی جانب سے مصر میں پرامن عوام کے قتل عام کی حمایت کا اعلان

17 Aug 2013 11:02

اسلام ٹائمز: عجیب صورتحال یہ ہے کہ سعودی عرب شام میں باغیوں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات کی مخالفت اور باغیوں کی حمایت کر رہا ہے جبکہ مصر میں وہ فوج کی حمایت کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالر بھی فراہم کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے مصری فوج کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے سعودی عرب دہشتگردوں کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ مصر کے استحکام کو منافرت پھیلانے والے نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی مصر کے داخلی امور میں مداخلت کریگا، وہ بغاوت کو ہوا دے گا۔ مصر کی صورتحال پر غور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای وہ ممالک ہیں جنہوں نے ناصرف مصر میں فوجی مداخلت کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ فوجی امداد دینے کا وعدہ بھی کیا۔ عجیب صورتحال یہ ہے کہ سعودی عرب شام میں باغیوں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات کی مخالفت اور ریاست کیخلاف لڑنے والوں کی حمایت کر رہا ہے جبکہ مصر میں وہ فوج کی حمایت کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالر بھی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں ان مذہبی و سیاسی جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو مصر میں اخوان المسلمون کے تو حامی ہیں لیکن سعودی عرب کا نام لیکر اس کے اس اقدام کی مذمت نہیں کرتے۔


خبر کا کوڈ: 293237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293237/سعودی-عرب-کی-جانب-سے-مصر-میں-پرامن-عوام-کے-قتل-عام-حمایت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org