QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام سب کے لئے مثال ہو گا،عمران خان

18 Aug 2013 17:08

اسلام ٹائمز: پاکستان تریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اتوار کو کراچی کے دورے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس نافذ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے سے تبدیلی آئے گی۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام سب کے لئے مثال ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کی بھر پور مدد کریں گے۔ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 293614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293614/خیبر-پختونخوا-کا-بلدیاتی-نظام-سب-کے-لئے-مثال-ہو-گا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org