QR CodeQR Code

اخوان المسلمون سے تعلق پر سعودی شہزادے نے ٹی وی چینل کے سربراہ کو برطرف کردیا

18 Aug 2013 23:10

اسلام ٹائمز: الولید روطانہ گروپ کے اسلامی چینل الرسالہ ٹی وی کے ڈائریکٹر طارق السویدن کو اخوان المسلمون سے تعلق اور کویت میں اخوان کے رہنما کی حیثیت سے کام کرنے کے اعتراف کے بعد برطرف کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی شہزادے الولید بن طلال نے ایک اسلامک ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر جنرل کو مصر کے معزول صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے کی وجہ سے برطرف کر دیا ہے۔ سعودی شہزادے نے الولید روطانہ گروپ کے اسلامی چینل الرسالہ ٹی وی کے ڈائریکٹر طارق السویدن کو اخوان المسلمون سے تعلق اور کویت میں اخوان کے رہنما کی حیثیت سے کام کرنے کے اعتراف کے بعد برطرف کیا۔ برطرفی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام ميں طارق السویدن نے ٹی وی چینل کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع فراہم کرنے پر سعودی شہزادے کا شکریہ ادا کیا اور ٹی وی چینل کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 293702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293702/اخوان-المسلمون-سے-تعلق-پر-سعودی-شہزادے-نے-ٹی-وی-چینل-کے-سربراہ-کو-برطرف-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org