QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کے اندر ضیاءالحق زندہ ہے، خورشید شاہ

19 Aug 2013 16:03

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا مقصد ضیاءالحق کا مشن پورا کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کا مطلب ہے کہ نواز شریف کے اندر ضیاءالحق زندہ ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا مقصد ضیاءالحق کا مشن پورا کرنا ہے۔ انہوں نے سرگودھا میں عمران خان کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی مذمت کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ منسوخ کرنا انتخابی دھاندلی کی طرف اشارہ ہے۔ ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام بھجوا دیئے ہیں۔ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے نواز شریف ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 293875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/293875/وزیراعظم-نواز-شریف-کے-اندر-ضیاءالحق-زندہ-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org