QR CodeQR Code

سوئیڈش خواتین نے مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کیلئے انٹرنیٹ پر اپنی حجاب والی تصاویر شائع کر دیں

21 Aug 2013 08:18

اسلام ٹائمز: گذشتہ جمعہ کو سوئیڈن کے علاقے فارسٹا میں ایک شخص نے اسکارف پہنی ایک مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے پر مقامی میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور مسلمان خواتین پر حملے کو ایک متعصبانہ کارروائی قرار دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوئیڈن میں سینکڑوں خواتین اور مردوں نے چند روز قبل ایک مسلمان عورت کو حجاب پہننے پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی حجاب والی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کر دیں۔ سوئیڈن کی سینکڑوں خواتین اور مردوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی حجاب والی تصاویر لگا کر مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سویڈن میں مسلمانوں کے خلاف متعصب کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جسے روکنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ ملک میں مسلمان خواتین کی زندگیاں محفوظ اور انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو سوئیڈن کے علاقے فارسٹا میں ایک شخص نے اسکارف پہنی ایک مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے پر مقامی میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور مسلمان خواتین پر حملے کو ایک متعصبانہ کارروائی قرار دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 294340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294340/سوئیڈش-خواتین-نے-مسلمان-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-انٹرنیٹ-پر-اپنی-حجاب-والی-تصاویر-شائع-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org