QR CodeQR Code

بارہ کہو واقعہ میں ملوث 8 میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 3 وزیرستان میں ہیں، چوہدری نثار علی

21 Aug 2013 14:09

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی کو بارہ کہو واقعہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث افغان مہاجر اور خاتون سمیت 8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، ملوث ملزمان میں اکثر افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے، کئی سال سے یہاں مقیم تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بارہ کہو واقعہ میں افغان مہاجر اور خاتون سمیت 8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، قومی اسمبلی کو واقعے کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بارہ کہو واقعے کی سازش وزیرستان میں تیار ہوئی، ملزمان عید کے کسی بڑے اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 3 وزیرستان میں ہیں۔ ملوث ملزمان میں اکثر افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے، کئی سال سے یہاں مقیم تھے۔


خبر کا کوڈ: 294464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294464/بارہ-کہو-واقعہ-میں-ملوث-8-سے-5-ملزمان-کو-گرفتار-کرلیا-3-وزیرستان-ہیں-چوہدری-نثار-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org