0
Wednesday 21 Aug 2013 14:09

بارہ کہو واقعہ میں ملوث 8 میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 3 وزیرستان میں ہیں، چوہدری نثار علی

بارہ کہو واقعہ میں ملوث 8 میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 3 وزیرستان میں ہیں، چوہدری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بارہ کہو واقعہ میں افغان مہاجر اور خاتون سمیت 8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، قومی اسمبلی کو واقعے کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بارہ کہو واقعے کی سازش وزیرستان میں تیار ہوئی، ملزمان عید کے کسی بڑے اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 3 وزیرستان میں ہیں۔ ملوث ملزمان میں اکثر افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے، کئی سال سے یہاں مقیم تھے۔
خبر کا کوڈ : 294464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش