QR CodeQR Code

مشہد مقدس کی معروف علمی شخصیت علامہ شیخ حسین نجفی کی وفات پر ایم ڈبلیو ایم کا لواحقین سے اظہار تعزیت

22 Aug 2013 03:53

اسلام ٹائمز: مشہد مقدس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان کا کہنا تھا کہ بزرگ عالم دین کی وفات پرملال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُرنہیں ہوسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مشہد مقدس کی معروف علمی شخصیت اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسین نجفی تشکری کی ناگہانی وفات پر کہا ہے کہ ہم مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کی جانب سے مرحوم عالم دین کے اہلخانہ اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔ عقیل حسین خان نے مزید کہا کہ بزرگ عالم دین کی وفات پرملال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُرنہیں ہوسکتا۔ مرحوم عالم دین انتہائی شفیق اور ملنسار تھے اور طلبائے کرام کی فلاح کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خدا اُن کے درجات کو بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 294690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/294690/مشہد-مقدس-کی-معروف-علمی-شخصیت-علامہ-شیخ-حسین-نجفی-وفات-پر-ایم-ڈبلیو-کا-لواحقین-سے-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org