QR CodeQR Code

کوئٹہ، سریاب روڈ پر بم نصب کرتے ہوئے 2 دہشتگرد گرفتار

24 Aug 2013 12:52

اسلام ٹائمز: ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد رات میں بم نصب کرکے صبح کے وقت دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔ جس سے بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب دو دہشتگرد سڑک کنارے بم نصب کر رہے تھے۔ گشت پر مامور ایف سی کی گاڑی کو دیکھ کر ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ایف سی جوانوں نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد رات میں بم نصب کرکے صبح کے وقت دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔ جس سے بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔


خبر کا کوڈ: 295251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295251/کوئٹہ-سریاب-روڈ-پر-بم-نصب-کرتے-ہوئے-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org