QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل نے انتہا پسندی کیخلاف ’’تحریک امن ومحبت ‘‘ کا آغاز کر دیا

25 Aug 2013 17:38

اسلام ٹائمز:تحریک امن و محبت کے دوران قتل ناحق کے خلاف ملک بھر میں ہینڈ بل تقسیم کیا جائے گا اور انسانی جان کی حرمت کے حق میں مسلسل خطباتِ جمعہ دیئے جائیں گے جبکہ جہاد کے صحیح اسلامی تصور کو اجاگر کرنے اور دہشت گردوں کی گمراہ کن تعبیرِ اسلام کے رد کے لیے مذاکروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل نے فرقہ وارانہ قتل و غارت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ’’تحریک امن و محبت‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی طرف سے تمام سیاسی و مذہبی راہنماؤں کو خصوصی خط ارسال کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور فیصل آباد، لاہور، کراچی، خانیوال، ملتان، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں امن سیمینارز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

تحریک امن و محبت کے دوران قتل ناحق کے خلاف ملک بھر میں ہینڈ بل تقسیم کیا جائے گا اور انسانی جان کی حرمت کے حق میں مسلسل خطباتِ جمعہ دیئے جائیں گے جبکہ جہاد کے صحیح اسلامی تصور کو اجاگر کرنے اور دہشت گردوں کی گمراہ کن تعبیرِ اسلام کے رد کے لیے مذاکروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سنی اتحاد کونسل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں کو امن کی علامت کے طور پر سفید رومال بھی پیش کرے گی نیز علماء و مشائخ کی طرف سے دہشت گردوں کو خونریزی بند کرنے کی اپیلیں بھی شائع کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 295587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/295587/سنی-اتحاد-کونسل-نے-انتہا-پسندی-کیخلاف-تحریک-امن-ومحبت-کا-آغاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org