0
Sunday 25 Aug 2013 17:38

سنی اتحاد کونسل نے انتہا پسندی کیخلاف ’’تحریک امن ومحبت ‘‘ کا آغاز کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے انتہا پسندی کیخلاف ’’تحریک امن ومحبت ‘‘ کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل نے فرقہ وارانہ قتل و غارت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ’’تحریک امن و محبت‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی طرف سے تمام سیاسی و مذہبی راہنماؤں کو خصوصی خط ارسال کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور فیصل آباد، لاہور، کراچی، خانیوال، ملتان، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں امن سیمینارز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

تحریک امن و محبت کے دوران قتل ناحق کے خلاف ملک بھر میں ہینڈ بل تقسیم کیا جائے گا اور انسانی جان کی حرمت کے حق میں مسلسل خطباتِ جمعہ دیئے جائیں گے جبکہ جہاد کے صحیح اسلامی تصور کو اجاگر کرنے اور دہشت گردوں کی گمراہ کن تعبیرِ اسلام کے رد کے لیے مذاکروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سنی اتحاد کونسل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں کو امن کی علامت کے طور پر سفید رومال بھی پیش کرے گی نیز علماء و مشائخ کی طرف سے دہشت گردوں کو خونریزی بند کرنے کی اپیلیں بھی شائع کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 295587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش