QR CodeQR Code

پشاور ہائی کورٹ کا این اے 5 اور 27 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

27 Aug 2013 15:24

اسلام ٹائمز: ضمنی انتخابات کے موقع پر بعض حلقوں میں مقامی علما اور مشاران کی جانب سے عائد پابندی کے بعد خواتین کے بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ یا تو سرے سے ڈالے ہی نہیں گئے یا پھر خواتین کی بڑی تعداد پابندی کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے قاصر رہی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے این اے پانچ اور این اے ستائیس کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے حالیہ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا کے ان تمام پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جن پر خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح اوسط صفر یا انتہائی کم رہی۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر بعض حلقوں میں مقامی علما اور مشاران کی جانب سے عائد پابندی کے بعد خواتین کے بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ یا تو سرے سے ڈالے ہی نہیں گئے یا پھر خواتین کی بڑی تعداد پابندی کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے قاصر رہی۔


خبر کا کوڈ: 296017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/296017/پشاور-ہائی-کورٹ-کا-این-اے-5-اور-27-میں-دوبارہ-پولنگ-کرانے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org