0
Tuesday 27 Aug 2013 15:24

پشاور ہائی کورٹ کا این اے 5 اور 27 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ کا این اے 5 اور 27 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے این اے پانچ اور این اے ستائیس کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے حالیہ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا کے ان تمام پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جن پر خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح اوسط صفر یا انتہائی کم رہی۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر بعض حلقوں میں مقامی علما اور مشاران کی جانب سے عائد پابندی کے بعد خواتین کے بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ یا تو سرے سے ڈالے ہی نہیں گئے یا پھر خواتین کی بڑی تعداد پابندی کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے قاصر رہی۔
خبر کا کوڈ : 296017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش