QR CodeQR Code

عرب ممالک نے شام پر حملے کا مکمل خرچ اٹھانے کی پیشکش کردی، جان کیری

5 Sep 2013 22:32

اسلام ٹائمز: سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے روبرو امریکی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ عرب ممالک نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکہ شامی صدر بشار الاسد کو ہٹانے کیلئے کارروائی کرے تو وہ اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔ جان کیری نے بتایا کہ یہ پیشکش بہت اہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام پر حملہ آپ کریں، سارا خرچہ ہم دیں گے، امریکہ کو یہ پیشکش عرب ملکوں نے کی ہے، جس کا انکشاف امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے روبرو کیا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی۔ جان کیری کے مطابق کئی عرب ممالک نے پیش کش کی ہے کہ اگر امریکہ شامی صدر بشار الاسد کو ہٹانے کیلئے کارروائی کرے تو وہ اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔ جان کیری نے بتایا کہ یہ پیشکش بہت اہم ہے، جو باضابطہ طور پر کی گئی ہے، اس سے عرب ممالک کی سنجیدگی اور عزم کا اظہار ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 299044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/299044/عرب-ممالک-نے-شام-پر-حملے-کا-مکمل-خرچ-اٹھانے-کی-پیشکش-کردی-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org