0
Thursday 5 Sep 2013 22:32

عرب ممالک نے شام پر حملے کا مکمل خرچ اٹھانے کی پیشکش کردی، جان کیری

عرب ممالک نے شام پر حملے کا مکمل خرچ اٹھانے کی پیشکش کردی، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ شام پر حملہ آپ کریں، سارا خرچہ ہم دیں گے، امریکہ کو یہ پیشکش عرب ملکوں نے کی ہے، جس کا انکشاف امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے روبرو کیا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی۔ جان کیری کے مطابق کئی عرب ممالک نے پیش کش کی ہے کہ اگر امریکہ شامی صدر بشار الاسد کو ہٹانے کیلئے کارروائی کرے تو وہ اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔ جان کیری نے بتایا کہ یہ پیشکش بہت اہم ہے، جو باضابطہ طور پر کی گئی ہے، اس سے عرب ممالک کی سنجیدگی اور عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 299044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش