QR CodeQR Code

پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

7 Sep 2013 12:43

اسلام ٹائمز: پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے متنی کے قریبی علاقہ سرہ خاورہ سے فائرنگ کی۔ جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گلزار چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے متنی کے قریبی علاقہ سرہ خاورہ سے فائرنگ کی۔ جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ جب کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب گزشتہ رات تھانہ ہشتنگری میں بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 299501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/299501/پشاور-کے-نواحی-علاقہ-متنی-میں-گاڑی-پر-فائرنگ-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org