QR CodeQR Code

امریکہ عراق میں 10 لاکھ بیگناہ انسانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے، لیبیا

4 Jul 2010 14:26

اسلام ٹائمز: لیبیا نے عراق میں 2003 کو امریکی حملے سے لے کر آج تک 10 لاکھ بیگناہ افراد کے قتل کا ذمہ دار امریکی حکومت کو قرار دیا۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لیبیا کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عراق پر امریکی جارحیت بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انجام پائی تھی کہا کہ امریکی حکومت عراق میں 10 لاکھ بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے۔
یہ بات لیبیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے شائع ہونے والے بیانیہ میں کہی گئی ہے۔ اسی طرح بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومتوں نے 300 مہاجرین کو بھی گرفتار کیا ہے جنہیں جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیانیہ میں گوانتانامو جیل کو امریکا کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ لیبیا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کی تاریخ نسل پرستی اور عدالت، آزادی اور مساوات کے حامیوں کے ساتھ تشدد کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 30031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/30031/امریکہ-عراق-میں-10-لاکھ-بیگناہ-انسانوں-کے-قتل-عام-کا-ذمہ-دار-ہے-لیبیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org