QR CodeQR Code

تقدیر بدلنے کا وعدہ کرنیوالے عوام دشمن منصوبے پیش کر رہے ہیں، شاہ محمود

10 Sep 2013 23:50

اسلام ٹائمز: ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہناتھا کہ کراچی میں آپریشن کرنا خوش آئند بات ہے تا کہ اہالیان کراچی سکون کی زندگی بسر کر سکیں اور کراچی روشنیوں کا شہر بن سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے عوام کی تقدیر بدلنے کا وعدہ الیکشن سے قبل کیا تھا آج وہی لوگ عوام دشمن منصوبے پیش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کرنا خوش آئند بات ہے تاکہ اہالیان کراچی سکون کی زندگی بسرکر سکیں اورکراچی روشنیوں کا شہر بن سکے۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔ ہم نے جو وعدہ کئے ہیں وہ پورے کرتے رہیں گے آج کے نوجوان کو آگے لانا ہے اور بہتر زندگی دینی ہے۔


خبر کا کوڈ: 300603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300603/تقدیر-بدلنے-کا-وعدہ-کرنیوالے-عوام-دشمن-منصوبے-پیش-کر-رہے-ہیں-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org